If you wish to remain anonymous please specify so when submitting your queries. All services will be rendered free of cost.
For free legal advice email your queries to contact@leappakistan.com
جناب پولیس کرایہ داری ایکٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ہیلپ ڈیسک پر مختلف بہانے بنا کر کرایہ داری فارم جمع نہیں کر رہی۔اور اچانک ایک دن آتی ہےاور شہریوں کوحوالات میں ڈال دیتی ہے۔ مجھے کوئ قانونی راستہ بتائں کہ میں قبل از وقت ہی اس پریشانیسے بچ سکوں۔
اس تناظر میں مناسب قانونی راستہ پیشگی میں نہیں بلکہ واقعہ ہونے کے بعد کا ہے۔ آپ کو پہلےہیلپ ڈیسک پر جانا پڑیگا تاکہ پولیس آپ کا کرایہ داری فارم جمع کر سکے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ مقامی اییس۔ڈی۔پی۔او آفس یا ایس۔پی آفس کو کانٹیکٹ کر سکتے ہیں۔ اگر یہ بھی کام نہ کرے تو آپ ہائ کورٹ میں رٹ (حکم نامہ برائے افسر انتظامی) بھیج سکتے ہیں تاکی پولیس کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ اپنی ذمہ داری سر انجام دے۔
میرا نام محمد علی ہے اور میری عمر 25 سال ہے. میرا اور میرے بھائی کا ایک مشترکہ اکاؤنٹ تھا اور میں اس کے لئے کام کرتا تھا. اسکی ایک فیکٹری ہے اور میرا کام مزدوروں میں اجرت کی تقسیم کا تھا. ہمارا 9 ماہ کے لئے ایک معاہدہ تھا لیکن معاہدے کے 5 ماہ بعد میرے بھائی نے بقیہ 4 ماہ کی ادایگی کرنے سے انکار کر دیا. کنٹریکٹ میں واضح طور پرلکھا ہے کہ وہ پورے 9 ماہ کی ادایگی کرنے کا پابند ہے۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
علی جبکہ تم اپنے بھائی کے لئے کام کرتے ہو تو قانون کے مطابق تمہارا اور اسکا تعلق ایک مالک اور مزدور کا ہے۔ایسے حالات میں ہمارا قانون متاثرہ فریق کو معاہدے کی خلاف ورزی سے ہونے والے نقصانات کی وصولی کی اجازت دیتا ہے۔اگرباقی دورانیہ جو کہ 4 ماہ ہے میں آپ کی طرف سے کوئی خدمات فراہم نہیں گیں تو قانون آپ کو عام نقصانات بدل کی وصولی کے لئے کی اجازت دے گا۔
السلام علیکم۔ میرا نام ارشد ہے اور میں چترال میں رہتا ہوں۔ میں ایک پراپرٹی ڈیلر ہوں۔ تقریبا ایک سال پہلے میں نے15 ہزار کے عوض اپنا گھر کرائے پر دیا تھا۔ اس شرط پرکہ کرایہ میں دوسرے فریق کی رضامندی سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔1 سال اور 5 مہینے اب کے بعد جب میں نے کرایہ 5 ہزارفی مہینہ کے حساب سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تو کرایہ دار ادایگی سےانکار کر رہا ہے۔ مجھےاب کیا کرنا چاہیے
ہمارے قانون کے تحت، معاہدے کی شرائط کا یقینی ہونا، ایک معاہدے کے عملدرآمد کے لئے شرط نظیر ہے۔ آپ کے سوال کے لئے، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ نے دوسری مدت کے لئے کرایہ کی ایک مقررہ رقم پر اتفاق نہیں کیا تھا۔ عدالت میں یہ آپ کے دعوے کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ تاہم،اگر آپ کے کرایہ دار پہلےسے طےشدہ رقم ادا نہیں کرتے تو آپ کرایہ کی ادائیگی میں نادہندگی کے سبب قانون کے مطابق بیدخلی کی ایک درخواست دائر کر کے متعلقہ کرایہ کنٹرولرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔